سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کی بیک فیڈنگ کی کامیابی سے تکمیل مکمل

222

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کی بیک فیڈنگ کی کامیابی سے تکمیل مکمل ہو گئی ہے ۔

جمعرات کو چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انرجی چائنا، صوبہ خیبر پختونخوا کے مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت "چین پاکستان اقتصادی راہداری”(سی پیک)کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔

یہ بیرون ملک چینی کاروباری اداروں کی طرف سے گرین فیلڈ ہائیڈرو پاور کی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور انرجی چائنا کی طرف سے سب سے اہم ہائیڈرو پاور سٹیشن کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین اور جنرل منیجر ایچ ای زینگفی نے بیک فیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ بیک فیڈنگ ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن کے 500 کے وی سوئچنگ سٹیشن پر ہائی وولٹیج کے آلات کی آپریشنل ایک اہم کامیابی ہے۔ مکمل وولٹیج کے تحت پاور ٹرانسمیشن کے عمل نے بیک فیڈنگ کے لیے آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا، پوری لائن میں آلات مستحکم طریقے سے چلتے رہے اور تمام اشارے کامیابی سے طے شدہ اہداف کو حاصل کرتے ہوئے مکمل ہوگئے۔

ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن اپنے کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی) کے قریب ہے اور ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد اس سے سالانہ اوسطاً 3.212 بلین کلو واٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ یہ 10 لاکھ پاکستانی گھرانوں کو سستی اور صاف بجلی فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی بجلی اور توانائی کے ڈھانچے پر نمایاں اثر پڑے گا۔ اس منصوبے کا مقصد طلب اور رسد کے عدم توازن کو دور کرنا اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس منصوبہ نے مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کئے ہیں