اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے ۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ۔
گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔