اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کےاہم منصوبے سی پیک کے تحت پا کستان میں اعلیٰ معیار کی ترقی ریکارڈ کی جا رہی ہے،دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے اور دوطرفہ تجارت کو مزید آسان بنانے کے لیے خنجراب پاس مسلسل سہولیات فراہم کررہا ہے۔
جمعرات کو چینی میڈیا کی طر ف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 اگست کو چین سے پاکستان کے لیے پہلی ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روئٹرز سروس (ٹی آئی آر )شروع کی گئی۔یہ سروس ٹرانسپورٹیشن کے وقت میں 40 فیصد اور اخراجات میں 30 فی صد کی بچت کر سکتا ہے۔ یہ سروس چین اور پاکستان کے مابین تعاون و مشترکہ ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔