اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ(سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجرا سے جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 950 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدےدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ادارے نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2023 تک کی مدت میں نئے بانڈ کے اجرا سے مجموعی طور پر 1.6 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 22-2021 میں ادارے نے 1300 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے بچتوں کے حوالے سے پر جوش اہداف مقرر کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بچتوں کے فروغ کےلئے اختراعی طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔ سی ڈی این ایس نے اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس سے صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچتوں کے فروغ کےلئے اسلامی مالیاتی مصنوعات بھی متعارف کرائی گئی ہے اور جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں اسلامی مالیاتی مصنوعات کی ذریعے 50 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی گئی ہیں، جاری مالی سال کے پہلے سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 60 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔