سیالکوٹ ، ایم آر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

118
سیالکوٹ ، ایم آر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سیالکوٹ ، ایم آر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سیالکوٹ۔25اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایم آر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش کو باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ایم آر کینال میں تکی پور پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکارروں نے نہر سے باہر نکال کر علاقائی پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔