سیالکوٹ۔10ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ جلیانوالہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں ایک37 سالہ صغرٰی نامی ذہنی مریضہ ٹرین سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد متاثرہ خاتون کو مزید علاج کے لیے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ۔