سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر ایک روز میں 658 چالان،5 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،ترجمان

136
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سٹی ٹریفک پولیس کا ائیرپورٹ پر آگاہی مہم اور ڈرائیونگ لائسنس رجسٹریشن کا انعقاد

سیالکوٹ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر ایک روز میں 658 چالان کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ روز بغیر لائسنس ،ہیلمٹ نہ پہننے ، کم عمر ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 658 چالان کیے ۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بغیر 63چالان، بغیر ہیلمٹ کے11 ،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر89،دھواں چھوڑنے یا سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے139 اور تیز رفتاری پر 26 چالان کیے گئے اور انہیں 5 لاکھ 34 ہزار50 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ٹریفک پولیس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری قانون کی پاسداری کریں ، حادثات سے بچیں اور اپنا و پیاروں کا خیال رکھیں۔