سیالکوٹ۔11اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے دوران کارروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم زمان سے 2200 گرام چرس اور ملزم عمران کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر کےان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار بھی کر لیا ہے۔