سیالکوٹ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا

112

سیالکوٹ ۔ 23 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ جھلکی میں نامعلوم تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل پر سوار محمد اشرف کے بیٹے احمد رضا اور نعمان علی کو ٹکر مار دی جسکے باعث دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے

جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 13 سالہ احمد رضا جاں بحق ہو گیا جبکہ نعمان علی کا علاج جاری ہے۔ ملزم ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کے والد محمد اشرف کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔