سیدنویدقمرکی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پرپوری قوم کومبارکباد

125

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیرتجارت سیدنویدقمرنے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پرپوری قوم کومبارکباد دی ہے۔ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں وزیرتجارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج پرپوری قوم اورفیٹف کی شرائط کوپوراکرنے والی ٹیم کومبارکباددی ہے۔ وزیرتجارت نے کہاکہ پاکستان ایک بارپھراقوام عالم میں سرخرو ہوا ہے۔