سینئر صحافی جاوید شہزاد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا (کل) جمعرات کو پی آئی ڈی میں ہوگی

81
Senior journalist Javed Shehzad
Senior journalist Javed Shehzad

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):اے بی این اور روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر سینئر صحافی جاوید شہزاد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا (کل) جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہوگی۔ دعائیہ تقریب میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ دعائیہ تقریب دوپہر 2 بجے پی آئی ڈی میڈیا سینٹر زیرو پوائنٹ میں منعقد ہوگی۔ جاوید شہزاد 13 جنوری بروز اتوار حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔