ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں …
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔دونوں ٹیسٹ میچ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔پاک،ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا میچ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔









