وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موٹر اسپرٹ (پٹرول) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی سے متعلق معاملے پر غور و خوض کیا اور پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں