پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر کوکا کولا کی "یہاں ہے پاکستان” مہم کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی قوم کی تاریخ کو اس کے بڑے سیاسی سنگِ میلوں کے آئینے میں دیکھنا تصویر کا صرف ایک رخ ظاہر کرتاہے جبکہ دوسرا رخ روزمرہ کی سماجی سرگرمیوں اورثقافت میں پوشیدہ …
یوم آزادی ،کوکا کولا کی "یہاں ہے پاکستان” مہم کی عوام میں زبردست پذیرائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر کوکا کولا کی "یہاں ہے پاکستان” مہم کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی قوم کی تاریخ کو اس کے بڑے سیاسی سنگِ میلوں کے آئینے میں دیکھنا تصویر کا صرف ایک رخ ظاہر کرتاہے جبکہ دوسرا رخ روزمرہ کی سماجی سرگرمیوں اورثقافت میں پوشیدہ ہوتا ہے، وہ اشیا، محاورے، موسیقی اور سماجی روایات جو خاموشی سے اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ ایک معاشرہ کیسے کھاتا پیتا ہے، خوشیاں مناتا ہے اور اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان میں 73 سال سے کوکا کولا نے تہذیبی اور ثقافتی منظرنامے میں ایک منفرد اور دلچسپ مقام حاصل کر رکھا ہے۔ کوکا کولا 1953 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے اور آج ملک بھر میں اس کے سات پیداواری یونٹس ہیں، جہاں 2,100 سے زائد پاکستانی براہِ راست ملازمت کرتے ہیں جبکہ اس کی ویلیو چین سے وابستہ ہزاروں افراد کی معاشی خوشحالی میں بھی یہ ادارہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، 2008 میں کوک اسٹوڈیو کا آغاز جدید جنوبی ایشیائی تاریخ کے اہم ترین ثقافتی تجربات میں سے ایک ثابت ہوا جب کوک اسٹوڈیو نے موسیقی کے لیے ایک منفرد اور غیر معمولی پلیٹ فارم فراہم کیا، اس نے قدیم صوفی قوالوں، علاقائی لوک گلوکاروں، کلاسیکی سازندوں اور نوجوان ہپ ہاپ اور راک موسیقاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ عوام نے کوک اسٹوڈیو کو محض ایک اشتہاری مہم کے طور پر نہیں بلکہ اسے ثقافتی احیا کےمنصوبے کے طور پر قبول کیا۔
اس نے سرائیکی، بلوچی، پشتو، سندھی اور پنجابی جیسی علاقائی زبانوں کو نئی زندگی دی اور انہیں لاکھوں نوجوان پاکستانیوں اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین تک پہنچایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کوک اسٹوڈیو ملک کی سب سے نمایاں ثقافتی برآمد کے طور پر اپنی شناخت رکھتا ہے، جو 184 سے زائد ممالک میں سنا جاتا ہے اور دنیا بھر میں 6.2 ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یہ پاکستان کے عالمی تشخص کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافتی اور تخلیقی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہ کئی دہائیوں پر محیط سفر "یہاں ہے پاکستان” مہم کے لیے گہرا پس منظر فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے کوکا کولا پاکستان ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی شناخت کو اجاگر کر رہا ہے اور اس مہم کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔







