باکو میں پروقار تقریب کے دوران پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

باکو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے نے چانسری میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ اس پرمسرت موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ …

باکو ۔14اگست (اے پی پی):باکو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے نے چانسری میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ اس پرمسرت موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر قاسم محی الدین نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے وژن اور بنیادی اصولوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت کے اقدامات کے ذریعے پاکستان نے تمام شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ آج پاکستان، خطے اور اس سے باہر امن کے لیے اپنی ثابت قدمی ، عزم اور کوششوں کی بدولت بین الاقوامی سطح پر احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سفیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بنیاد پر استوار ہیں۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی رشتوں کی عکاسی کرتے ہوئے، آذربائیجانی اردو اسکالر روشن شیرانکسالی اور باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ نازرین شاہگلدیفا نے پاکستان کے بانیان کی کامیابیوں کے بارے میں اردو میں تقاریر کیں جو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہری محبت اور پیار کی عکاسی کرتی ہیں۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، معززین، ماہرین تعلیم، طلباء، میڈیا کے ممتاز نمائندوں اور آذربائیجان کے دوستوں نے بھر پور شرکت کی۔

مزید خبریں