اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبحالی اور تعمیر نو کے جامع منصوبہ کی تیاری کیلئے اقوام متحدہ کی ٹیم تشکیل دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی ہمدردانہ قیادت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے دوست سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہم نے بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایک جامع تعمیر نو کا منصوبہ تیار کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی ادارہ جاتی سطح پر ٹیم بنانے پران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدرد قیادت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔