سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے یوکرائن کی صورتحال پرویڈیو لنک پر بات چیت

64

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ہفتہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس اینریک مورا کو سے ہفتہ کو ویڈیو کال پر یوکرائن کی صورتحال پر گفتگو کی۔

سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری ، جارحیت کو روکنے کے اقدام اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے پاکستان کے اصولی موقف اعادہ کیا ۔

سیکرٹری خارجہ نے سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا اور ان کوششوں کو تقویت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے افغانستان اور پاکستانی سرزمین پر بھارتی میزائل کی حالیہ "حادثاتی” فائرنگ کے بارے میں بھی اپنے نکتہ نظر پیش کیا ۔