سیکنڈ سیڈڈ ایما ناوارو برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کا دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

98

برسبین۔1جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایما ناوارو ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

آسٹریلیا کی کمبرلی بیریل نے 23 سالہ سیکنڈ سیڈڈ امریکی ٹینس سٹار ایما ناوارو کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بیریل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 سالہ سیکنڈ سیڈڈ امریکی ٹینس سٹار ایما ناوارو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔