سیکنڈ سیڈڈیوگو ہمبرٹ اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

100
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

مورسیل۔17فروری (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ یوگو ہمبرٹ نے اے ٹی پی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میزبان 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ یوگو ہمبرٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربیا کے حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فرانس کے مشہور شہر مورسیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پیلس ڈیزسپورٹس ڈی مارسیل میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کیا بلکہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔