21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںسیکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی...

سیکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج کو ہلاک کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔29مئی (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔جمعرات کو آ ئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق 28-29 مئی کی درمیانی شب، ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اس کوشش کو پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھ ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل (عمر: 24 سال، ساکن ضلع مردان)، جو ایک بہادر نوجوان افسر تھا،

- Advertisement -

جو فرنٹ سےاپنے دستوں کی قیادت کر رہا تھا، بہادری سے لڑا اور اپنے تین جوانوں سمیت شہادت کو گلے لگا لیا۔ شہید ہونے والے والے تین سپاہیوں میں نائب صوبیدار کاشف رضا (عمر: 42 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چکوال)، لانس نائیک فیاقت علی (عمر: 35 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ ہری پور) اور سپاہی محمد حمید (عمر: 26 سال، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا رہائشی) شامل ہیں۔

ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں، سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے ایک ہندوستانی حمایت یافتہ خارجی کو ہلاک کر دیا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603076

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں