23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزشارٹ فلم ’’جامن کا درخت‘‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نمائش کے...

شارٹ فلم ’’جامن کا درخت‘‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے منتخب

- Advertisement -

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستانی شارٹ فلم ’’جامن کا درخت‘‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

ہدایتکار رافع رشیدی کی اس شارٹ فلم میں عدنان صدیقی،ماہا طاہرانی اور فوزیہ امان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ۔کانز فلمی میلے کی شارٹ فلم کیٹاگری میں فلم کے منتخب کئےجانے کا اعلان رافع رشیدی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کیا ہے جس میں فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جو کہ انسانی رشتوں اور سماجی مسابقت کے گرد گھومتی ہے۔ فرانس کے شہر کانز میں کانز فلمی میلہ رواں سال 14مئی کو شروع ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=439131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں