ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور۔13فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور اور پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس ) کے باہمی اشتراک سے پرسپیکٹیو اینڈ گروینگ کمپنیز کیلئے کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع پر خصوصی آگاہی سیشن ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے …

لاہور۔13فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور اور پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس ) کے باہمی اشتراک سے پرسپیکٹیو اینڈ گروینگ کمپنیز کیلئے کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع پر خصوصی آگاہی سیشن ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہاکہ آگاہی سیشن کا مقصد کاروباری برادری کو سٹاک ایکسچینج سے متعلق آگاہی دینا ہے جس سے ہمیں اپنے کاروبار کو سٹاک ایکسچینج سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔

اس آگاہی سیشن کے ذریعے سرمائے اور لیکویڈیٹی کے مسائل کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم ایز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ لسٹڈ ہوسکتی ہیں، ایس ایم ایز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حصہ بنیں جس سے انہیں بہت فائدہ ہوگا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان،پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئر ہولڈر ڈائریکٹر زاحمد چنائے، جاوید قریشی اور جی ایم ردا لطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ، سرمایہ کاری اور دیگر معاملات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کے لیے بہترین فورم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور کمپنی صرف 29دن میں اینلسٹمنٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی کمپنیاں ایک بین الاقوامی برانڈ بنتی ہیں اور ان کا پروفائل بھی بہتر ہوتا ہے۔ اس وقت سٹاک مارکیٹ میں 534 ایلیٹ کمپنیاں درج ہیں اور ہماری مقامی کمپنیاں بھی لسٹڈ ہونے سے ایلیٹ کمپنیوں کا درجہ حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کی آمد سے معیشت کی ترقی ہوتی ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوتا ہے۔اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ تقریب میں احمد میر شعیب،یعقوب اظہار،عامر فاروق اظہار،طارق مغل، میاں فاروق احمد،طاہر جاوید ملک،منظور الحق ملک، عبد الروف مختار، توفیق شیروانی ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید خبریں