شام میں قیام امن کا عمل سبوتاژ کیا جا رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

131

ایتھنز۔ 4 نومبر (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کے فریق دیگر ممالک نے وہاں قیام امن کے عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوںنے یہ بات اپنے دورہ یونان کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے شام میں عسکری گروہوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کسی ملک کا براہ راست نام تو نہیں لیا، تاہم ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب شام میں قیام امن کے لیے امریکی وزیر خارجہ کیری نے ترکی، سعودی عرب، قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔