بحیرہ اسود میں روسی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ،91افراد کی ہلاکت کا خدشہ

167

ماسکو ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایک روسی جہاز بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع تفریحی شہر سوچی سے ڈیڑھ کلومیٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جہاز Tu-154 قسم کا ہے اور اس پر 91 افراد سوار ہیں۔ جہاز میں عملے کے ارکان، فوجی اہلکار، ایک فوجی میوزک بینڈ اور صحافی سوار تھے۔جہاز شامی شہر لاذقیہ جا رہا تھا، یہ جہاز ماسکو سے اڑا تھا اور سوچی میں ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا۔