شامی وزارت اطلاعات نے صدر بشارالاسد کے اقتدار چھوڑنے کی وڈیو کو من گھڑت قرار دیدیا

145
شامی وزارت اطلاعات نے صدر بشارالاسد کے اقتدار چھوڑنے کی وڈیو کو من گھڑت قرار دیدیا

دمشق۔7دسمبر (اے پی پی):شامی وزارت اطلاعات نے صدر بشارالاسد کے اقتدار چھوڑنے کی وڈیو کو من گھڑت قرار دے دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق شامی وزارت اطلاعات نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ براہ کرم توجہ دیں اور دہشت گرد تنظیموں سے ہوشیار رہیں۔

دہشت گردوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک من گھڑت وڈیو کلپ جاری کیا جس میں صدر بشار الاسد کو عہدے سے استعفے کا اعلان کرتے دکھایا گیا ہے۔