صنعا۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان میں العمل چیریٹیبل بیکری کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں کھجوروں کے سات ہزار کارٹن تقسیم کیے جس سے 42 ہزار 600 افراد مستفید ہوئے۔شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رواں ہفتے شامی، فلسطین اور مقامی افراد میں روٹی کے ایک ہزار 50 ہزار بنڈل تقسیم کیے جس سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی امداد کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ کنیم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے امدادی اورانسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں نے علم، تجربات، فیلڈ مہارت، تحقیق کے ساتھ ساتھ تربیت اور صلاحیت کی تعمیر سمیت انسانی امور سے متعلق تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔