21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان کی دعوت پر عازمین حج کے پہلے گروپ کی سعودی...

شاہ سلمان کی دعوت پر عازمین حج کے پہلے گروپ کی سعودی عرب آمد

- Advertisement -

ریاض۔29مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے حکام نے خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق شاہ سلمان نے رواں سال 100 سے زیادہ ممالک کے 2 ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔

سعودی عرب پہنچنے والے پہلے گروپ میں 33 ممالک کے 305 عازمین حج شامل ہیں۔ان ممالک میں آسٹریا، جمہوریہ چیک، انڈونیشیا، صومالیہ، نائیجریا، مڈغاسکر، تاجکستان، انڈیا، اردن، موریطانیہ، افغانستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، قازقستان، آئیوری کوسٹ، شام ، ڈنمارک، البانیہ، برطانیہ، سیرالیون، لبنان، کینیا، ماریشس اور دیگر شامل ہیں۔ مملکت پہنچنے والے شاہی مہمانوں نے خادم الحرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمات کےحوالے سے قیادت کے عزم کی بھی تعریف کی۔ پروگرام کے مطابق شاہی مہمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلامی تاریخی مقامات کا دورہ کرایا جائے جائے گا۔ آئمہ حرمین شریفین اور جید علما سے بھی مہمانوں کی خصوصی ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے۔ اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین نے شاہی میزبانی میں حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں