شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

24

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ ریٹرننگ افسر کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے صوبائی حلقہ پی پی 218،حلقہ این اے150,151سے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ دائر اپیل میں شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔