اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستانی کرکٹرز شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں شیڈول ہے، انگلینڈ کے ایوان مورگن ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز میں سمندری طوفانوں سے تباہ ہونے والے پانچ سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی سی نے کالی آندھی کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں، بقیہ سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا