بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سال 2018ءکے سلسلے میں 10 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، سومیا سرکار، مصدق حسین، قمرالاسلام، تسکین احمد اور صابر رحمان فہرست سے باہر

بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

ڈھاکہ۔ 19 اپریل (اے پی پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سال 2018ءکے سلسلے میں 10 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، گزشتہ سال اعلان کردہ فہرست سے 6 کھلاڑیوں کو باہر کر دیا گیا ہے جن میں سومیا سرکار، مصدق حسین، قمرالاسلام، تسکین احمد اور صابر رحمان شامل ہیں، اس بار تین نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے سال کے پہلے سالانہ اجلاس کے دوران اس بار صرف 10 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی گئیں۔ بی