شمالی کو ریا کا اپنی جوہری صلاحیت کو مزید تقویت دینے کا اعلان

133
North Korea
North Korea

پیانگ یانگ۔26اگست (اے پی پی):شمالی کوریا نے امریکا کے نظر ثانی شدہ جوہری حکمت عملی پلان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ایٹمی صلاحیت کو مزید تقویت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ٹی آرٹی کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے جنوبی کوریا اور جاپان سمیت انڈوپیسیفک کے علاقے میں سیٹلائٹ ممالک کے ساتھ اتحادی ساخت کو ایک جوہری عسکری بلاک میں تبدیل کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آنے والے کسی بھی سکیورٹی خطرے پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کے لئے اپنی سٹریٹجک طاقت کو ہمیشہ کی طرح مضبوط بناتا رہے گا اور کوئی بھی جوہری خطرہ ہوا تو اس کا فوری جواب دے گا۔