- Advertisement -
شورکوٹ ۔ 21 اپریل (اے پی پی):شورکوٹ میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کیخلاف ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی میں نجی سکول و کالجز کے طلباء، انجمن تاجران،تمام مکاتب فکر کے دینی مدارس کے علماء و مشائخ اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کیے،شرکاء نے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر انجمن تاجران کی طرف سے مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نےاپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ اور حکمرانوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے،اسرائیل فلسطینیوں پر فوری ظلم بند کرےفلسطینیوں کو انکا حق دینا چاہیے اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے،ریلی ریلوے چوک سے روانہ ہوکر رفیقی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585203
- Advertisement -