شوگر ملز انتظامیہ حکومتی نرخوں پر کسانوں سے گنے کی خریداری کر کے بروقت ادائیگی یقینی بنائے، ڈپٹی کمشنر

101
sugarcane

چنیوٹ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے گنے کی کریشنگ کے حوالے سے معلقہ محکموں کے افسران اور شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ہے کہ متعلقہ افسران تمام غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کاروائی کریں،

شوگر ملز انتظامیہ حکومتی نرخوں پر کسانوں سے گنے کی خریداری کر کے بروقت ادائیگی یقینی بنائے، کسانوں کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کی زیر صدارت گنے کی کریشنگ کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈی او انڈسٹری،پولیس نمائندگان، شوگر ملز انتظامیہ و دیگر نے شرکت کی،

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں گنے کی خریداری کرنے والے غیر قانونی طور پر قائم تمام وزن کنڈوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کروائے۔