شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، وہ پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ پڑھ لیں ڈاکٹر شہباز گل

86
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے راہنما شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، بہتر ہوگا وہ پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ پڑھ لیں۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں نے پریس کانفرنس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کی معاشی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔ جناب اٹھیں بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، یہ پڑھ لیں، افاقہ ہوگا۔