اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مخصوص بل ہے اس کا تعلق اپوزیشن کے کسی رکن سے نہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم سب کا موقف یکساںہونا چاہیے اور اسے منظور کرنا چاہیے۔ انہوں …
ایف اے ٹی ایف بل پر ہم سب کا موقف یکساںہونا چاہیے اور اسے منظور کرنا چاہیے،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مخصوص بل ہے اس کا تعلق اپوزیشن کے کسی رکن سے نہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم سب کا موقف یکساںہونا چاہیے اور اسے منظور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءسے ملک کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، اس وقت کی حکومت کی نا اہلی کے باعث بجلی ہے نہ پانی ہے، ماضی میں مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث مسائل بڑھے ہیں۔








