شہریوں کی نظر بندی کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

104

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کی نظر بندیوں اور اس قانون کےخلاف دائر درخواست پر سرکاری وکیل کی طرف سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے نظر بندیوں کے قانون کو معطل کرنے کے حکم میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔جسٹس امجد رفیق نے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی

۔درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ صرف دو سالوں میں پندرہ ہزار سے زائد نظر بندی کے آرڈر نکالے گئے ، انتظامیہ کا یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت نظر بندیوں کے احکامات کالعدم قرار دے نیز اس قانون کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔