شہید فاضل راہو کی جمہوریت اور کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد پاکستانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری

115
بلاول بھٹو

کراچی ۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید فاضل راہو کی جمہوریت اور کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد پاکستانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔

بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے شہید فاضل راہو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید فاضل راہو کو خراج عقیدت پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید فاضل راہو ایک بہادراور جمہوریت پسند رہنما تھے،ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران شہید فاضل راہو نے شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ مِل کر جدوجہد کی،شہید فاضل راہو کی جدوجہد، قربانی اور اصول پسندی مشعلِ راہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کی خوشحالی کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے۔