شیخوپورہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ کا افتتاح

109
LESCO

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور ٹرانسفارمر ز کے مرمتی عمل کو تیز تر بنانے کے لیے قصور کے بعد شیخوپورہ میں بھی ٹرانسفامر ری کلیمیشن ورکشاپ کا افتتاح کردیا ،ورکشاپ بننے سے وقت اور سرمایہ کی بڑی بچت ہوگی۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر کا کہا کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شکایات کا فوری ازالہ لیسکو کا نصب العین ہے جس کے لیے تمام پر توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ادارے کو جدید سہولیات سے ہم آہنگن کرتے رہے ہیں اور اس روایت کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لیسکو کو نمبر ون کمپنی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسکو پہلی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جو اپنی ٹرانسفامر ری کلیمیشن ورکشاپس بنا رہی ہے، اس سے قبل یہ کام نجی کمپنیوں سے لیا جاتا تھا جس پر کثیر سرمایہ اور وقت لگتا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔