کینبرا۔29اپریل (اے پی پی):جیسن سنگھا کا آئندہ بگ بیش لیگ کے لئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جیسن سنگھا نے جنوبی آسٹریلیا کی شیفیلڈ شیلڈ میں فتح دلانے کے لئے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ 25 سالہ جیسن سنگھا نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ دو سالہ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔جیسن سنگھا گزشتہ بی بی ایل سیزن میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف فائنل میں 42 گیندوں پر 67 رنز سکور کئے تھےلیکن سیزن کے اختتام پر ان کا معاہدہ ختم ہو گیا تھا اور وہ شیفیلڈ شیلڈ کے شاندار سیزن کے بعد ایدیلیڈ سٹرائیکرز میں شامل ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے شیفیلڈ شیلڈمیں 78.22 کی اوسط سے 704 رنز بنائے جس میں کوئینز لینڈ کے خلاف 126 ناٹ آؤٹ رنز ان کی بہترین اننگز تھی ۔جیسن سنگھا نے کہاکہ یہاں کے شائقین نے حیرت انگیز طور پر ان کا خیرمقدم کیا ہے، اور میں بی بی ایل کے آئندہ سیزن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے لئے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے تاب ہوں۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ٹیلنٹ مینیجر شان ولیمز نے کہا کہ جیسن سنگھاکا ٹیلنٹ اور فیلڈ میں لگن مشہور ہے، اور ہم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،ان کی موجودگی میں ٹیم مزید مضبوط ہوگی ۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے پاس اب بی بی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لئے 10 نام مکمل ہوگئے ہیں جن میں کیمرون بوائس، جارڈن بکنگھم، ایلکس کیری، تھامس کیلی، ہیری نیلسن، لائیڈ پوپ، ایلکس راس، جیسن سنگھا، میٹ شارٹ اور ہنری تھورنٹن شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589508