کولمبو۔11جنوری (اے پی پی):سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شیون ڈینیئل نے زمبابوے کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 19 سالہ شیون ڈینیئل نے آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو کے مقام پر زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
شیون ڈینیئل ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 212 ویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں۔