‏صحافیوں پہ تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت ،ہرگزرتےلمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے،وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

136
عمران خان کی فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ‏صحافیوں پہ تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹیشن ہے یہ صحافیوں پہ تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔