صدر آصف علی زرداری کا سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

82
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔