15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںصدر عارف علوی کا 8 اگست کے شمالی وزیرستان میں خود کش...

صدر عارف علوی کا 8 اگست کے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اگست کے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیاہے۔انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپاہی محمد عمیر شہید کے والد سے فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔شہید نے لواحقین میں ایک اڑھائی سال کا بیٹا چھوڑا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو میں سپاہی عمیر شہید کے والد نے صدر مملکت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر مملکت کی سپاہی شاہزیب اسلم کے چچا سے بھی فون پر گفتگوکی۔سپاہی شاہزیب اسلم شہید کے چچا بھی آرمی سے تعلق رکھتے تھے۔

- Advertisement -

شاہ زیب اسلم شہید کے چچا نے کہا کہ شہید کے والد وفات پا چکے، 6 ماہ کی کم عمر سے میں نے ان کی پرورش کی،میری ذاتی شہادت کی 32 سالہ خواہش ناتمام رہی، میرے بھتیجے نے شہادت پا کر سر فخر سے بلند کردی۔

صدر مملکت نے پاک فوج کے خاکروب خرم شہزاد کے بھائی سے بھی فون پر گفتگو کی۔خرم شہزاد مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔صدر مملکت نے وطن پر جان قربان کرنے پر خاندان اور اُنکے چرچ کے بشپ کا شکریہ ادا کیا۔صدر عارف علوی نے سپاہی سجّاد علی شہید کے والد سے بھی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے 4 اگست کو میران شاہ میں شہادت پانے والے سپاہی انصار علی کے والد سے بھی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے تمام شہداء کو ملک کیلئے خدمات اور جان قربان کرنے پر خراج تحسین کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے،جدائی کے غم میں اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=321847

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں