صدر مملکت سے کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن کے وفداور برطانوی پلاسٹک سرجنز کی ملاقات

211
صدر مملکت سے کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن کے وفداور برطانوی پلاسٹک سرجنز کی ملاقات

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن اور برطانوی پلاسٹک سرجنز کے وفد نےملاقات کی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کی۔ وفاقی وزارت ِصحت کے حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچوں کے پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور تالو کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کٹے ہونٹ اور تالو کے علاج سے بچوں کے معیارِ زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔موجودہ دور کے صحت کے مسائل ، مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جدت اپنانا ہو گی۔وفد نے صدر مملکت کو کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن کے کام اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن معاشرے کے نادار طبقات کو گجرات میں مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

ایسوسی ایشن پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ،متاثرہ بچوں کو کھانے اور بولنے کے مسائل کے علاوہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی بچوں کے علاج اور سرجری کے حوالے سے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔