اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دانشور اور مصنف معاشرے میں پائی جانے والی مختلف سماجی برائیوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمہ میںکے علاوہ معاشرے میں دانشمندانہ اور اخلاقی اقدارکے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایوان صدر میں دانشوروں ، مصنفین اور ماہرین تعلیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو اسلام آباد میں منعقدہ 7ویں قومی کتاب میلہ میں شریک تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔