صدر مملکت نے پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل (ترمیمی ) بل 2023 کی توثیق کردی

142
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل (ترمیمی ) بل 2023 کی توثیق کردی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان نے انٹر بورڈ رابطہ کمیشن بل 2023 کی بھی توثیق کردی ہے۔ صدر مملکت نے بلوں کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔