صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی کا سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

139

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔