اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل(2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی ۔ عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کیلئے کوشش کی تھی ۔ عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022 ء کو عطا کیا جائے گا۔