اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ منگل کو یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر شاہد قریشی کو بطور وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی تعینات کردیا ہے۔