اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں دہشتگردوں کے فوجی جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی، کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔